سٹیٹ بینک گورنرز کپ : زیڈ ٹی بی ایل نے ٹورنامنٹ جیت لیا
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک )اے ایچ ایف کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سولہویں سٹیٹ بینک گورنرز کپ کے فائنل میں زیڈ ٹی بی ایل نے الائیڈ بینک کو سات وکٹ سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا. ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے الائیڈ بینک نے مقررہ بیس اوورز میں 153 رنز بنائے. ابراہیم نے شاندار ففٹی سکور کی, جواب میں زیڈ ٹی بی ایل نے مطلوبہ ہدف مین آف دی میچ سجاول کی شاندار اننگ کی بدولت 19ویں اوور میں حاصل کر لیا.اختتامی تقریب میں سٹیٹ بینک ریجنل ہیڈ نارتھ اور مہمان خصوصی سجاد علی شاہ ،آرمی ہیریٹیج فانڈیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ سیکیورٹی کرنل شہزاد ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈ سپورٹس عبدالرحمان اور دیگر بینکس کے معززین نے شرکت کی اور تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے. ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 بینکس کی ٹیمز نے حصہ لیا. اور بہترین کھیل پیش کیا.ڈی جی آرمی ہیریٹیج فائونڈیشن برگیڈئیر زمان نصراللہ خان نیازی انتہائی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے لیکن انہوں نے اے ایچ ایف کو بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد کا موقع دینے پر سٹیٹ بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کیلئے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تمام کھیلوں اور دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں کو بھر پور انداز میں جاری رکھنے اعادہ کیا۔