لوڈ شیڈنگ نے ہمارے کاروبار تباہ کر دئیے،ملک کفایت حسین
چکوال(نامہ نگار )معروف تاجر رہنما ملک کفایت حسین نے کہاہے کہ لوڈ شیڈنگ نے ہمارے کاروبار تباہ کر دئیے ہیں اور مینٹیننس کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کو خواہ مخواہ پریشان کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے اور ادارے وزیراعظم عمران خان کو چور بتیاں لگا رہے ہیں ۔گزشتہ روز اخبارنویسوںکو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ملک کفایت حسین کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام عوامی نمائندے اور دیگر ادارے خواہ مخواہ پرامن ماحول خراب کر رہے ہیں اور اگر یہی صورتحال رہی اور لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی تو عوامی نمائندوں اور وزیراعظم عمران خان کو کورٹ میں لے کر جائیں گے۔ ملک کفایت حسین نے اس بات پرتشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔