چوہدری محبوب الہی گجرعمرہ کی ادائیگی کے بعدمکہ سے مدینہ پہنچ گئے
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واہ کینٹ کی مشہورشخصیت چوہدری محبوب الہی گجرعمرہ کی ادائیگی کے بعدمکہ المکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے،اورروضہ رسولؐمبارک پرحاضری وسلام پیش کرنے کے بعدمسجدنبویؐ میںنمازوںکی ادا ئیگی اوردیگرعبادات میںمشغول ہوگئے،انہوںنے مد ینہ منورہ پہنچتے ہی واہ کینٹ میںموجوداپنی برادری کے قر یبی عزیزوںچوہدری محمداصغراورحاجی خالدخان سے ٹیلفونک رابطے پرانہیںخصوصی سلام دیا،اورمدینہ منورہ میںمسجدنبویؐ کی حاضری کی تفصیلات سے انہیںآگاہ کیا،چوہدری محبوب الہی نے مزیدبتایاکہ عمرہ کی ادائیگی کے بعدمدینہ منورہ پہنچ کرقلبی راحت کے ماحول میںڈوبتے ہوئے انتہائی اعلی روحانیت کاماحول محسوس کررہاہوںاورتمام پاکستانی دوست احباب دعافرما ئیں کہ میری مکہ المکرمہ اورمدینہ منورہ کی حاضری خداتعالی کی بارگاہ میںمنظورومقبول ہوجائے۔