خادم رضوی کا 15 دسمبر کو مری آمد پر فقید المثال استقبال کیا جا ئے
کو ٹلی ستیاں ( نا مہ نگا ر ) تحریک لبیک کو ٹلی ستیاں کے سیکرٹری اطلا عا ت حا فظ زاہد محمو د ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی 15 دسمبر کو مری آمد پر فقید المثال استقال کیا جا ئے گا قائد تحریک لبیک کی مری آمد کی خو شی میں کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی موٹروے سمیت دیگر چھوٹی بڑی تمام شاہراہوں پر استقبالیہ بینرز آویزاں اپنے محبوب قائد کا استقبال کرنے کیلئے کارکنان بیتاب ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے سمبل بیاہ یوسی مسیاڑی تحصیل مری ٹھکیدار محمد خان عباسی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوتؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں تحریک لبیک این اے 57 و پی پی 06 سے کثیر تعداد میں کارکنان اور عوام شرکت کریں گے صبح دس بجے مسیاڑی موٹروے پر کارکنان اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کریں گے جہاں سے ریلی کی صورت میں کانفرنس میں شریک ہوں گے جس سے مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان خصوصی خطاب فرمائیں گئے ۔