شاہراہ خیابان جناح پر اوورہیڈ برج بنایا جائے
آپ کے مؤقر روزنامہ کی وساطت سے ایک مسئلے کی طرف توجہ دلوانی مقصود ہے۔لاہور میں جیسے جیسے ٹریفک بڑھ رہی ہے‘ اسی مناسبت سے متعلقہ محکمہ سڑکوں کی تعمیر نو اور کشادگی کا عمل بھی کر رہا ہے‘ شوکت خانم ہسپتال اور سینٹرل پنجاب یونیورسٹی چوک میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبائو کو محسوس کرتے ہوئے اوور ہیڈ برج بھی تعمیر کیا گیا تاکہ شاہراہ خیابان جناح پر ٹریفک کا بہائو متاثر نہ ہو‘ مگر دیکھا یہ گیا ہے کہ شاہراہ خیابان جناح کی دو رویہ سگنل فری سڑک تعمیر ہوئی کے بعد ٹریفک کی تیز رفتاری آگئی جس سے دو اطراف واپڈا ٹائون اور آرکیٹکٹ سوسائٹی ایئرلائن میں رہائش رکھنے والوں کو سڑک عبور کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص طور پر بسم اللہ چوک‘ شہباز چوک کے دو جانب آنے جانے والے طلبہ کے ساتھ کاروبار سے منسلک افراد کے ساتھ بزرگ شہریوں کو دو رویہ سڑک عبور کرنے کے دوران مشکل پیش آتی ہے اور آئے روز حادثات کی وجہ سے جانی و مالی نقصان بھی ہو رہا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ محکموں کو چاہئے کہ دو مقامات پر سڑک عبور کرنے والوں کی آسانی کیلئے برج بنائے جائیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو دوسری طرف جانے میں آسانی ہو اور حادثات سے بھی محفوظ رہا جائے۔ کیونکہ کئی بار پیدل سڑک عبور کرنے والوں کی وجہ سے بھی حادثات ہو جاتے ہیں۔(سعید امرتری‘ واپڈا ائون‘ لاہور)