مانانوالہ اور گردونواح میں ڈاکے ،چوریاں،حکام نوٹس لیں
مکرمی! آئی جی،آرپی او ،ڈی پی او شیخوپورہ کی توجہ تھانہ مانانوالہ کی حدود میں ’’نان سٹاپ‘‘وارداتوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں،کوئی رات ہی شاید ایسی گذرتی ہو جب کہیں ڈاکہ نہ پڑتا ہو ،چوری نہ ہوتی ،لاگر اور گردونواح کے دیہات میں تو ڈاکوؤں،چوروں کا راج ہے ،مویشی چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں ،چور مویشی ڈالوں پر لاد کر لے جا تے ہیں،راہزنی اور ڈاکے بھی عام ہیں،دو تین روز قبل بھی معروف شاہراہ ’’لاگر ،فاروق آباد روڈ‘‘پر رات کو ناکہ لگا کر ڈاکوؤں نے درجنوں،راہگیروں،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے سواروں کو لوٹا اور پھر قریبی کھیتوں میں لے جاکر باندھ دیا،جو سخت سردی میں ٹھٹھرتے رہے،وارداتوں کے مقدمات درج نہ ہونا بھی الگ ستم ظریفی ہے۔’’نئے آرپی او‘‘’’ پرانے ڈی پی او‘‘ شیخوپورہ کو چاہیے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں،تاکہ ’’تبدبلی ‘‘نظر آئے۔ (ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ)