برآمدات بڑھا کر ہی آگے جا سکتے ہیں: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹیاں بنائیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر: شبر زیدی۔ چینلجز سے کامیابی کے ساتھ نکل رہے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی تقریب سے خطاب۔
حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ بیرون ملک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرجوش ہیں۔ یہ ایک خوش آئند اور امید افزا بات ہے۔ ملک میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری سے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ اس وقت درآمدات اور برآمدات میں جو عدم توازن ہے اسے دور کر کے ہی ہم معاشی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ ہمارے صنعتکاروں اور اپنا مال بیرون ملک برآمد کرنے والوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ حکومت بھی بیرون ملک نت نئی مارکیٹوں اور منڈیوں تک پاکستانی برآمدات کی رسائی کی راہ ہموار کرے۔ ویسے بھی یہ وقت قرضوں کا نہیں تجارت بڑھانے کا ہے۔ ہمارے معاشی میزانیئے میں ہماری برآمدات کی شرح درآمدات کے مقابلے میں بہت کم ہے جس کی وجہ سے ہمیں خسارے کا سامنا رہتا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے بھی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے وہ امید افزا ہیں۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے بعد امید ہے کہ وہ بھی ٹیکسوں اور سرکاری محصولات کے ضمن میں حکومتی اہداف پورا کرنے میں حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے تاکہ ملکی محاصل میں اضافہ ہو اور حکومت کے ترقیاتی اہداف پورے ہوں۔ یہ کام تاجروں کی معاونت سے ہی ممکن ہے۔ اس لیے حکومت ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024