سماج دشمن عناصر کا مسکن
مکرمی! خاکسار نے اپنے گزشتہ مراسلہ میں رحمن پورہ اچھرہ لاہور کا ذکر کیا تھا کہ گنجان رہائشی علاقہ میں خلاف قانون کمرشل پلازوں اور فیکٹریوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔ یہ گنجان رہائشی علاقہ ہونے کی بنا پر یہاں مشکوک افراد کی شناخت کرنا یا ہونا بہت گھمبیر مسئلہ ہے اور اس گنجان رہائشی علاقہ ’’میں‘‘ نشہ آور اشیاء مختلف برانڈز کے ناموں سے وافر تعداد میں موجود ہیں اور جن کو بچوں کی من پسند میٹھی گولیوںٹافیوں وغیرہ کے جاذب نظر اور خوش نما رنگوں سے مزین ورق پنیوں کے چھوٹے چھوٹے پیکٹوں اور دیگر کئی خورد و نوش اشیاء کے پیکٹوں میں فروخت کی جاتی ہیں۔ یہ کہ دور دراز کے علاقوں کے شہروں سے آنے والے نوجوان اور مقامی لوگ بھی جو کہ گلیوں ، بازاروں اور قریبی پارکوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کے باعث دھت پڑے دکھائی دیتے ہیں اور جن کی حالت زار پر عوام جو کہ محض ہمدردی کے دو بول کے اظہار سے اپنی راہ لیتے ہیں کیونکہ وہ (عوام) ایک انجانے خوف کے تحت ایسا رویہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومتی انتظامیہ استراحت میں گہری نیند سو رہی ہے۔ (امتیاز علی خان نسبت روڈ لاہور)