ڈاکٹر رب نواز خانزادہ کا جنوبی پنجاب کا فلاحی دورہ
لاہور(پ ر)تحریک قوت عوام کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد رب نواز خانزادہ نے رفاہی اور سماجی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک ماہ کا جنوبی پنجاب‘ بلوچستان اور سندھ کا دورہ کیا۔ سماجی رہنما محمد علی شیر بلوچ ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے رحیم یار خان‘ سکھر‘ جیبک آباد‘ سبی‘ مچھ‘ بولان اور کوئٹہ میں سماجی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ حب چوکی میں محمد گبرام نے عشائیہ دیا۔ سندھ میں ڈہرکی‘ نواب شاہ‘ خیرپور ‘ حیدر باد اور کراچی میں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق کاموں کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ تحصیل گمبٹ میں پیر محمد قاسم لال کے عرس میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا۔