قائد اور اقبال کے نظریات پر عمل سے ملک وقوم ترقی کرسکتے ہیں:ذکراللہ مجاہد
لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے نظریہ پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔بانیانِ پاکستان قائد و اقبال نے تو اپنی بے لوث‘ بے پایاں اور اتحادِ ملّی کے جذبے سے معمور جدوجہد کے نتیجہ میں اسلامیانِ برصغیر کیلئے ایک الگ ارضِ وطن کا خواب حقیقت بنا دیا ۔