ناقدین کو پرفارمنس سے جواب دونگا: فواد عالم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیسٹ ٹیم میں دس سال بعد واپسی کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا پرفارم کرکے ناقدین کوغلط ثابت کروں۔ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے سری لنکا ٹیم کی آمد سے دنیا میں اچھا پیغام جائیگا۔