دو جڑواں بھائیوںکے قتل مقدمے میں ملوث ملزم ہابل مسیح نے مخالفین کے خلاف کارروائی کرانے کیلئے اپنے کزن عامراور خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا
لاہور(نامہ نگار) مصری شاہ کے علاقے چمڑامنڈی میں دومنشیات فروش گروہوں خان گروپ اور ہابل مسیح گروپ میں فائرنگ کے تبادلے میںخان گروپ سے تعلق رکھنے والے دو جڑواں بھائی 24 سالہ رحمن صادق خان اورفیضان صادق خان ہلاک جبکہ ان کا کزن 32 سالہ منیر زخمی ہو گیا تھا ۔ملزم ہابل مسیح اس مقدمے میں مفرور ہے ۔ دو بھائیوں کے قتل مقدمہ سے بچنے اور مخالفین کے خلاف کارروائی کے لئے ملزم ہابل مسیح نے ڈرامہ رچایااور بادامی باغ میں فائرنگ کر کے اپنے خالہ زادبھائی عامر کو شدید زخمی کر دیااور خود کو بھی گولی مار لی ۔مگر حقیقت معلوم ہونے پر زخمی عامر کے والد منیر مسیح نے ہابل مسیح کے خلاف تھانہ بادامی باغ میں مقدمہ درج کرادیا ہے ۔