عمران خان نے سو دنوں کا پھندا خود گلے میں ڈالا ،اب قوم کو سو دنوں کا جواب دو :حمزہ شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و پنجا ب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ روزانہ غریبوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں،لوگ جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں،بنی گالہ کے معاملہ پر سانپ سونگھ جاتا ہے۔نیازی صاحب لوگ سو دنوں کا حساب مانگتے ہیں۔نواز شریف سمیت شہباز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوا،نیازی نیب کے پیچھے چھپتا ہے اور پچاس لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کرتا ہے، نیازی پہلے اپنی بہن علیمہ خان کا جواب دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 168 میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نیازی صاحب سے قوم پوچھتی ہے کے پی کے کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں کتنے سیر سپاٹے کئے۔انہوں نے کہا کہ آپ کٹے وچھے مرغیوں کو بیچتے رہ جائیں گے اور دیامیر بھاشا ڈیم ہم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے جیتنے والے نیازی صاحب دس ہزار کی لیڈ سے سیٹ یار جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی میٹرو بس کوجنگلہ بس کہنے والوں نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی والوں نے ڈالر کو کہاں پہنچا دیا۔ سٹاک مارکیٹ روزانہ کریش ہوتی ہے لوگوں کے اربوں کھربوں ڈوب گئے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ غریبوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں، لوگ جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں جب بنی گالہ کے معاملہ پر سانپ سونگھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب لوگ سو دنوں کا حساب مانگتے ہیں۔آپ نے لوگوں پر مہنگائی کا طوفان گرایا،بجلی گیس ہر چیز مہنگی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ ہمیں ورثے میں سب ملا ۔پشاور میں کروڑوں روپے خرچ کر کے بھی احتساب کا ادارہ بند ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف سمیت شہباز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی خود تو نیب کے پیچھے چھپتا ہے اور پچاس لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کرتا ہے،نیازی پہلے اپنی بہن علیمہ خان کا جواب دے۔انہوں نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے کے پی کے کے سرکاری ہیلی کاپٹر میںآپ نے کتنے سیر سپاٹے کئے۔آپ قوم کو یو ٹرن کا کیا سبق پڑھا رہے ہیں نیازی نے ایک کام صرف اچھا کیا پرائم منسٹر ہاوس کی بھینسوں کی کامیاب نیلامی کی۔آج قوم کو بتاو کہ ڈالر مہنگا ہونے سے کتنا قرضہ چڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے قوم سے معافی مانگیں آپ کے وزیر روزانہ تماشے لگاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کہتے ہیں نظام صحت درست نہیں ۔ہمارے دور میں چائنہ نے 50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،ہم نے بجلی پیدا کی ۔آپ کٹے وچھے مرغیوں کو بیچتے رہ جائیں گے اور دیامیر بھاشا ڈیم ہم بنائیں گے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ پی ٹی آئی ووٹ چوری کرتی ہے اسلئے آنکھیں کھلی رکھنا.