پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے، بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں:وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاجروں کی تجاویز کی روشنی میں درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم کرینگے، ایف بی آر کے ریوینیو اور پالیسی ونگز کو الگ کر دیا گیا تاکہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد موثر طور پر ہو سکے ، ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن میں غریب آدمی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے کابینہ نے پہلے ہی ہدایات دی ہیں اس امر کا اظہار انھوں نے کراچی چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے کراچی میں ملاقات کی ۔ معروف صنعتکار بشمول سراج قاسم تیلی، طاہر خالق، ہارون آگر، شمیم فرپو، جنید اسمعیل ماکدہ اور دیگر شامل تھے۔وفد نے وزیر اعظم کو کراچی کی صنعتوں کے حوالے سے مختلف امور سے آگاہ کیا اور صنعتکاری کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کیں۔ کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی، بجلی چوری کی روک تھام ، ،برامدات میں اضافہ اور ایس ایم ایز پر بھی گفتگو ہوئی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے جس کے تحت بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن میں غریب آدمی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے کابینہ نے پہلے ہی ہدایات دی ہیں ۔بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ا لیکشن سے پہلے بھی آپ کے پاس آیا تھا اور اب پھر آپ کو دعوت دی کہ آپ ہمیں مزید تجاویز دیں ۔حکومت صنعتوں کے فروغ سے بیروزگاری کا خاتمہ کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے اور بیرون ممالک کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔ درامدات اور برامدات میں فرق کو کم کرینگے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آپ کی تجویز پر ایف بی آر کے ریوینیو اور پالیسی ونگز کو الگ کر دیا گیا تاکہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد موثر طور پر ہو سکے ۔وفد نے وزیر اعظم کو کراچی کی صنعتوں کے حوالے سے مختلف امور سے آگاہ کیا اور صنعتکاری کے فروغ کے لے تجاویز پیش کیں۔ * کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی، بجلی چوری کی روک تھام ، ،برامدات میں اضافہ اور Small & Medium Enterprises پر بھی گفتگو ہوئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن میں غریب آدمی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے کابینہ نے پہلے ہی ہدایات دی ہیں۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار ، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر بحری امور علی ذیدی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر مملکت حماد اظہر، مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق اور افتخار درانی بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم عمران خان کی کراچی میں FPCCI اور معروفتاجروں کے وفود نے ملاقات کیں۔وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ آج ہی واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔