پاکستان نے خیرسگالی کا پیغام دیا تاکہ کشیدگی کم ہو،فواد چودھری کو تبدیل نہیں کیا جا رہا:شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندستان میں نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت مقرر کرنے پر افسوس ہوا، پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کو پوری دنیا میں سراہا گیا، پاکستان نے خیرسگالی کا پیغام دیا تاکہ کشیدگی کم ہو۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا معاشرے میں ایک طبقہ ہوتا ہے جس کی سوچ منفی ہوتی ہے، فواد چودھری کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اسد عمر مشکل صورت حال بہتر کرنےمیں کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے ساتھ معاشی ٹیم ہے،مشاورت سےکام کر رہے ہیں۔