وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے موقع پر کہا ہے کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں ہیں، گورنر سنددھ عمران اسماعیل اور وزیر اعظم کی ون آن ون ملاقات میں صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن شپ، ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کو گلستان جوہر دھماکے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے، شہر قائد کو اس کا وقار اور دوبارہ معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔