صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا مطلب یہ ہے کہ قانون کی پاسداری ہو،پاکستان سے کرپشن کا لیکیج بند کرنا ہوگا ،کرپشن پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مشرقی پاکستان استحصال کی وجہ سے نہیں کرپشن کی وجہ سے الگ ہوا۔انسداد بدعنوانی سے متعلق ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کی، ملک سے وفاداری ہم سب کا حلف ہے، اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر منزل کو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو کرپشن کے خلاف متحد کرنے کی ہمیشہ جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ کیے بغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں کرپشن کے مواقع ختم کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نبی پاکۖ کے زمانے میں بھی قانون کی خلاف ورزی ہوتی تھی اوراس زمانے میں قانون توڑنے پر کارروائی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں وقت لگے گا، بدعنوانی پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کرپشن کے خلاف متحرک رہوں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا مطلب یہ ہے کہ قانون کی پاسداری ہو،پاکستان سے کرپشن کا لیکیج بند کرنا ہوگا، ہزاروں اربوں ڈالر چوری کر کے باہر بھیجے گئے،پاکستان کے اربوں ڈالر سوئس بینک میں پڑے ہیں،دو چار ارب کیلئے بھیک مانگتے پھرتے ہیں، یہاں کے بچے بھی بھیک مانگ رہے ہیں، نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو چار ارب کیلئے بھیک مانگتے پھرتے ہیں، یہاں کے بچے بھی بھیک مانگ رہے ہیں، نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے پرامید ہیں،قیادت کی بنیاد امانت اور سچائی ہے، قانون پر عمل نہ ہونے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے،کوئی معاشرہ بدعنوانی سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024