شیخوپورہ:لنڈا بازار خادم حسین روڈ پر تجاوزات کی بھر مار‘انتظامیہ بے بس
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)لنڈا بازار خادم حسین روڈ پر ایک بار پھر تجاوزات کی بھر مار ہر طرف پھٹہ مافیا سرگرم ، میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ بے بس ہوگئی،تفصیلات کے مطابق شہر میں مصروف ترین لنڈا بازار میں مین روڈ کے ساتھ ساتھ تجاوزات نے ایک پھر سے سر اٹھا لیاہر طرف پھٹہ مافیا سرگرم ہے دکاندار ٹی ایم اے کے عملہ کے ساتھ ملی بھگت سے دکانوں کے آگے تجاوزات قائم کر رہے ہیں جس سے روزانہ ہزاروں خریدار مشکلات کا شکار ہیں یاد رہے اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر شبیر بٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایسی تمام تجاوزات کو ختم کردیا تھاتجاوزات کے خاتمے اور دکانوں کا فرنٹ خالی ہونے پر لنڈا مارکیٹ کے تاجروں نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر بٹ کی کوششوں کو سراہا لیکن ان کے تبادلے کے بعدپھر وہی اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہوگیا اور ہر طرف تجاوزات نے پھر سے سر اٹھا لیا۔