ڈی سی لاہور کی شادی کی تقریبات میں و ن ڈش ،اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کا ر پر کارروائیاں جاری ہیں۔نجی فارم ہائوس پر ون ڈش کیخلاف ورزی پرکارروائی کی گئی۔فارم ہائوس کو سیل کر دیا گیا اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسطرح واپڈا ٹائون میںون ڈش کیخلاف ورزی پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شہر بھر میں ہونے والی شادی کی تقریبات کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔دریں اثناء ڈی سی کی زیر صدارت بڑے سٹورز کے نمائندگان کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پھلوں ،سبزیوں کی فروخت کاجائزہ لیاگیا۔