ڈالر کی اڑان نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا :عابد حسین کھوکھر
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نیا بازار کے صدر ملک عابد حسین کھوکھر نے کہاہے کہ ڈالر کی اڑان نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کردیا ہے روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے ڈوبتی ہوئی سٹاک مارکیٹ اور دیگر منفی معاشی اشارئیے سرمایہ داروں اور کاروباری حلقو ں کیلئے خطرہ بن رہے ہیںغیر واضع صورتحال اورمعیشت کو لگنے والے دھچکے کاروباری برادری کے اعتماد کو لے ڈوبیں گے، اپنے ایک بیان میں ملک عابد حسین کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کو جنت نہ بنایا جائے مگر عوام سے روٹی بھی نہ چھینی جائے نعروں سے غریب عوام کاپیٹ نہیں بھرتا، تیرہ سو ارب کے گردشی قرضہ کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے قومی اثاثوں کو گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو پھر سابقہ حکومت کی پالیسیوںپر اعتراض کیوں کیا جا رہا ہے عوام میں زبردست بے چینی پھیلی ہوئی ہے، پتہ ہی نہیں چل رہا کہ اہم فیصلے کون کر رہا ہے ، ملکی معیشت سے کون کھیل رہا ہے ،ملکی اقتصادیات کو کس کے اشارے پر مفلوج کیا جا رہا ہے، ڈالر کی پرواز کس نے اور کیوں شروع کی، کس کو اسکا فائدہ پہنچا، سرمایہ کہاں فرار ہو رہا ہے اور مرکزی بینک اس صورتحال میںکیا کردار اد اکر رہا ہے یہ سب سوال جواب طلب ہیں ، انھوں نے کہا کہ چار ماہ کا خسارہ سات فیصد ہو گیا ہے، ٹیکسوں کی مد میں 133 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔