پاکستان میں قومی اتحاد یک جہتی و یگانگت کی اشد ضرورت ہے:ملک خضر حیات
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)سیاسی سماجی شخصیت ملک خضر حیات کھوکھر نے کہا ہے کہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان میں قومی اتحاد یک جہتی و یگانگت کی اشد ضرورت ہے ملک اب کسی تحریک لانگ مارچ یا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ، مذہبی و سیاسی قیادت کو ملکر پاکستان کو موجودہ ابتر حالات سے نکالنے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثبت و تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا، اس وقت عالمی دشمن ہماری سرحدوں پر سیاہ بادل کی طرح منڈلا رہے ہیں الزام تراشی اور کردار کشی کی سیاست نے جمہوری و اخلاقی اور اسلامی روایات کا جنازہ نکال دیا ہے ۔