تبدیلی کے دعویداروں نے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دئیے:صابر حسین
نارنگ منڈی (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چودھری صابر حسین بھلہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ نہ ہوا نہ ہی کسان کی کھاد سستی ہوئی بے روز گاروں کوروز گار نہ ملا بے گھر گھر کو ترس گئے اُلٹا تجاوزات کی آڑ میں ہزاروں گھر مسمار کر دئیے بجلی گیس پٹرولیم کی مصنوعات و اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔