لاہور‘ننکانہ‘شیخورپورہ‘قصور میں تجاوزات بجلی چورو ں کیخلاف آپریشن جاری:کمشنر
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ ضلع لاہور سمیت ضلع ننکانہ، ضلع شیخوپورہ اور ضلع قصور میں انسداد تجاوزات، بجلی چوری اور سموگ آپریشن فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی مہم 10 تا 14دسمبر کو مائیکرو پلاننگ کے ذریعے کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اینڈرائڈ فونز کے ذریعہ پولیو فیڈبیک کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہے۔ انسداد پولیو مہم و ڈینگی مہم کی ہر صورت تیسرے فریق سے جانچ کرائی جائے۔ تجاوزات کیخلاف 2 ۔ اکتوبر سے جاری آپریشن میں مجموعی طور پر 53 ہزار8 سو 23 کنال اور 17مرلہ اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔واگزار اراضی کی مالیت تقریبا 38 ارب روپے ہے۔ لاہور میں ساڑھے 22 ارب،قصور 5 ارب 4 سو ملین،ننکانہ 5 ارب و شیخوپورہ سے 5ارب 88 ملین روپے کی اراضی واگزار ہوئی ہے۔تجاوزات آپریشن میں کل271 ایف آئی آرز اور تقریبا 9لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔مقدمات سب سے زیادہ 195 لاہور میں جبکہ جرمانے 5 لاکھ روپے سب سے زیادہ شیخوپورہ میں کئے گئے۔