ملازمین، رہائشیوں کا بحریہ ٹائون کے متعلق منفی پراپیگنڈا کے خلاف احتجاج
لاہور(پ ر)ہزاروں افراد نے سپر ہائی وے پر احتجا ج کیا اور کراچی کے مختلف علاقوں سے بھی ریلیاں نکالی گئیں احتجاج کی بدولت سپر ہائی وے کئی گھنٹوں تک بند رہی۔ احتجاج میںشامل افراد نے ہاتھوں میں مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں لوگوںنے اپنے مطالبات تحریر کیے ہوئے تھے ۔ملازمین ،مزدور طبقہ،Stakeholders ،رہائشی ،کنٹریکڑزنے اپنا روزگار بچانے کے لیے یہ پر امن احتجاج کیابحریہ ٹائون کے 45 ہزار (45,000) سے زائد ملازمین اور انکے خاندان بھی تنخواہوں کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہیں بہت سے کنڈ یکٹرزکے کروڑوں کے ٹھیکے منسوخ ہوچکے ہیں ۔پچپن (55) سے زائد مختلف صنعتیںتعمیرات کے شعبے سے جڑی ہوئی ہیں۔ بحریہ ٹائون سے جڑی ایسی لاتعداد سیمنٹ، اینٹیں،ٹائلز، لکڑی وغیرہ کی فیکٹریاںختم ہونے کے دہانے پر ہیں۔ ان فیکٹریوں سے لاکھوں کی تعداد میں کاریگر ، مزدور اور انکے خاندان وابستہ ہیں جو اب ایک مشکل موڑ پر ہیں ان کا کہنا تھا کہ زندگی بھر کی کمائی یہاں لگا دی ہے سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ چار سال سے زائد عرصے سے یہ پراجیکٹس چل رہے ہیں۔ پہلے ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ بحریہ ٹائون کراچی کے ایک لاکھ 65ہزار ممبر بھی پریشان ہیں جو اپنے بحریہ ٹائون میں انو یسٹمنٹ کے فیصلے سے بلکل مطمئن ہیں مگر ساتھ میں اپنی تمام جمع پونجی سے لی گئی۔ پراپرٹی کیلئے فکر مند ہیں۔