راولپنڈی میں فائرنگ‘ سیکیورٹی اہلکا ر شہید‘ 2 راہگیر زخمی
راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر ) تھانہ ویسٹریج کے علاقے حبیب کالونی کے قریب ماربل فیکٹری روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ناکے پر فائرنگ کردی جس سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو راہگیر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہفتہ کی شام ماربل فیکٹری روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ناکے پر حساس ادارے کا اہلکار محمد عثمان شہید ہوگیا فائرنگ سے دو راہگیر شاہد ولد سرفراز اور آصف خان ولد سرور خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے اس افسوسناک واقع کی اطلاع ملنے پر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی یاد رہے کہ چند روز قبل تھانہ بنی کے علاقے سید پور روڈ پر بھی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگئے تھے۔