نیو سبزی منڈی میں الا ٹ دکا نیں مسما ر کرنے پر احتجا جی جر گہ
کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے الاٹ شدہ دکانیں توڑنے کے خلاف تاجروں کا احتجاجی جرگہ کے بعد سپر ہائی وے پر علامتی احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، ایم این اے سیف الرحمان مسعود، تاجر برادری کے رہنمائوں نے شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کمیٹی نے پئسے کے عیوض دکانیں الاٹ کی ہیں اب ناجائز بتا کر ٹوڑی جارہی ہیں جس سے سینکڑوں خاندان بے روزگار بے روزگار ہوجائیں گے۔ جرگے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کسی غریب اور بے قصور کا روزگار اور گھر نہیں جائے گا قانون سب کے لیے ایک جیسا ہے اگر ہم غلط ہیں تو اپنے گھر سے شروعات کریں گے، مارکیٹ کمیٹی کے افسران تاجروں سے ناجائزی ہونے نہیں دیں گے۔ مارکیٹ کمیٹی نے اندھیرنگری مچائی ہوئی ہے نیب مارکیٹ کمیٹی کا نوٹس لے۔ مارکیٹ کمیٹی کے کاموں پر جے آئی ٹی بنائی جائے مارکیٹ کمیٹی میں کرپشن کا راج قائم ہے۔ کسی کے ساتھ ناجائزی نہیں ہوگی بلاول ہاؤس کی دیواروں کو بھی ذرا دیکھا جائے ۔دکانیں توڑنے کے لیے مشینری بھیج دی جاتی ہے مگر یہاں پانی کون دیگا صفائی کون کرائے گا ۔17 سالوں سے سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی نے لوٹ مار مچا رکھی ہے سب حساب لیں گے۔ سپریم کورٹ کا احترام ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جائز عمل کیا جائے مگر ناجائزی ہونے نہیں دیں گے مطالبات نہ مانے گئے تو سپر ہائی وے پر احتجاجی دھرنا بھی دیں گے۔ جرگہ سے پی ٹی آئی ریم این اے سیف الرحمان محسود نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنے تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیںجو غیر قانونی ہے اس سے ہمارا تعلق نہیں قانون کا احترام لازم ہے مارکیٹ کمیٹی کی زبردستی چلنے نہیں دیں یہاں پر آدھا کراچی ایک بلڈر کو دیدیا گیا کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔