پیپلز پا رٹی غریبوں کی جما عت نہیں رہی ، صفدر عبا سی
لا ڑکا نہ ( بیو رو رپو رٹ ) پیپلز پا رٹی ورکرز کے سربراہ اور جی ڈی اے کے رہنماڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی غریبوں کی جماعت نہیں رہی کیونکہ آج پیپلزپارٹی کی سیا ست محلا توں اور بنگلوں میں چلی گئی ہے جس سے عوام کو شدید تکلیف کا سا منا ہے۔ تحصیل میر و خا ن کے گائو ں سید نورل الھدیٰ شاہ میں احمد علی شاہ اور مدد علی شاہ کی جا نب سے دیئے گئے ظہرانے سمیت گائو ں مبا رک کلہو ڑو اور بٹھی بھرام میں عوامی اجتما عات سے خطاب کر تے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر صرف پیپلز پارٹی سے اقتدار چلا جا ئے پھر ان کاحشر دنیا دیکھے گی اس وقت لو گوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ کئی دیہا توں کے تر قیاتی فنڈز ہڑپ کر کے ان علا قوں کو تباہی کے کنارے پر پہنچا یا گیا ہے جس کے ذمہ دار مو جو د ہ سندھ کے حکمران ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہم الیکشن جیتے یا ہا ریں لیکن عوام کے ساتھ ہی رہیں گے اور عوام کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے۔ دوسری جا نب ڈاکٹرصفدر عباسی نے گائو ں محمد چچہ میں حا جی قر بان کو سو سے ان کے بھائی ، گائو ںرئیس عبدالمجید کو سو میں حا جی بمبو اور بشیر کو سو سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ۔