جیل میں شہباز شریف سے اہل خانہ وکلا، رشتہ دار وں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر
لاہور(آئی این پی) آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قیدسابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کر دیا گیا۔ شہباز شریف کے اہل خانہ ، وکلاء اور قریبی رشتہ دار مقررہ دن درخواست دیکر ان سے مل سکیں گے۔ پارٹی رہنما اور دوست احباب شہباز شریف کی مرضی سے ان سے ملاقات کر سکیں گے۔ نیب کے دوسرے قیدیوںسے ملاقات کیلئے جمعہ کا دن مقرر ہے تاہم شہباز شریف کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔