ایڈیلیڈ میں بھارت کی پوزیشن مستحکم، 166رنز کی برتری
ایڈیلیڈ(اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے اور بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت مہمان ٹیم نے 166رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ہفتہ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز ا?سٹریلین ٹیم نے 191 رنز 7 کھلاڑی ا?ؤٹ سے اپنی پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹریوس ہیڈ 61 اور مچل اسٹارک 8 رنز کھیل رہے تھے۔دن کے چوتھے اوور میں جسپریت بمراہ نے اسٹارک کو ا?ئوٹ کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی جنہوں نے ا?ؤٹ ہونے سے قبل 15 رنز بنائے۔