آل سندھ بلوچستان سر امام بخش استاد گلو فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی( اسپورٹس رپورٹر)حسن اولیاء فٹبال کلب کے زیر اہتمام حسن اولیاء فٹبال گرائونڈ ریکسر اولڈ گولی مار میں جاری آل سندھ بلوچستان سر امام بخش ،استاد گلو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید تین پری کوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میں ماڑی پور بلوچ نے آزاد مسلم کو 5-1سے، میزبان ٹیم حسن اولیاء ایف سی نے سندھ بلوچ ایف سی کو2-0سے اور ماڑی پور گرین نے شہباز گرین بنارس کو4-1 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔