ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے استدعا
مکرمی‘ ملک بھر میں جائیداد کی خریدوفروخت کا کاروبار خوفناک صورت اختیار کر چکا ہے محکمہ مال کے بعض عاقبت نااندیش پٹواریوں گرادوروں اور تحصیل داروں کی من پسند اور پیارے پراپرٹی ڈیلروں سے مک مکا اور دوستی نے غریب ‘ کمزور اور بے آسرا زمینداروں کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کا دھندا شروع کررکھا ہے علاقہ چونترہ کے دیہات سنگرال‘ سہال‘ راجڑ‘ چونترہ اور پڑیال وغیرہ میں زمینی مسائل روز بروز خطرناک حد تک بڑھتے جارہے ہیں موجودہ حکومت کا کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب تب ہی پورا ہوسکتا ہے کہ جب احتساب کا عمل نچلی سطح سے شروع ہو ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سب مخلوق کے لیے برابر سلوک کا اعزاز رکھتا ہے اس لیے ڈی سی صاحب سے استدعا ہے کہ مشرف دور میں زمینوں کی خریدوفروخت کے تمام انتقالات کو فی الفور منسوخ کرایا جائے۔
( غلام حیدر سنگدال تحصیل راولپنڈی)