سارک مقاصد حاصل کرنے میں ناکام، رکاوٹیں دور کی جائیں: تہمینہ جنجوعہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سارک ممالک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام خصوصی تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ سارک چارٹرڈ ڈے تمام ممالک کیلئے اہم ہے چارٹرڈ ڈے ہمیں سارک فورم کے مقاصد کی یاددہانی کرواتا ہے۔ اس رائے سے متفق ہوں کہ سارک اپنے مقاصد پورے نہیں کرسکی۔ سارک کے مقاصد کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ سارک تاجر برادری ان رکاوٹوں کے ہٹانے میں مددگار ہوسکتی ہے۔ پاکستان سارک کو آگے لے جانا چاہتا ہے۔ پاکستان خطے کے عوام کے باہمی روابط کا حامی ہے۔ کرتار پور راہداری کا کھولنا اس سلسلے کی کڑی ہے، ہم خطے کی سماجی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سارک کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ چین کے معاشی ویژن سے مستفید ہونا چاہئے۔