کراچی ،اشتعال انگیز تقریر کیس،جج کی رخصت کے باعث 26 مقدمات کی سماعت19 جنوری تک ملتوی
کراچی(آن لائن)جج کی رخصت کے باعث بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق 26 مقدمات کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی متحدہ کی اشتعال انگیز تقریر میں معاونت سے متعلق 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینئر فاروق ستار، ایم کیو ایم رہنما عامر خان، خواجہ اظہار الحسن اور ریحان ہاشمی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان پر 5 مقدمات میں فردجرم عائد کی جانی تھی۔تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث مقدمات کی سماعت بغیر کاروائی کے 19 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔