ڈی آئی جی ریٹائرڈ حامد مختار گوندل انتقال کر گئے نماز جنازہ آج انکے گاؤں بار موسیٰ میں ہوگی
لاہور ( پ ر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریٹائرڈ حامد مختار گوندل ہفتہ کو حرکت قلب بند ہونے سے اچانک انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج اتوار کو ڈھائی بجے ان کے آبائی گائوں بار موسیٰ ضلع منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم ڈی آئی جی چودھری مختار گوندل مرحوم کے صاحبزادے خالد مختار گوندل، امین مختار گوندل اور سلیم مختار گوندل کے بڑے بھائی جبکہ ایس پی رضوان گوندل کے ماموں تھے ۔