پاکستان نیشنل موومنٹ کا تنظیمی اور توسیعی اجلاس ،آزاد بن حیدر کراچی کے صدر مقرر
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) پاکستان نیشنل موومنٹ کا تنظیمی اور توسیعی اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان نیشنل موومنٹ کے صدر ایم یوسف عزیز نے کی۔ اجلاس میں پاکستان نیشنل موومنٹ کے سیکرٹری جنرل صوفی نزیر تبسم گورسی ، سیکرٹری اطلاعات محمد حسین طاہر ، خواتین ونگ کی صدر پروفیسر عاصمہ سلیم، سیکرٹری جنرل افشاں قریشی، تحریک پاکستان کے سب سے پرانے اور متحرک کارکن آزاد بن حیدر کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان نیشنل موومنٹ کے صدر ایم یوسف عزیز نے جناح مسلم لیگ کے کنوینئرتحریک پاکستان کے پرانے اور سب سے متحرک کارکن کئی کتابوں کے منصنف آزاد بن حیدر کو پاکستان نیشنل موومنٹ کراچی کا صدر مقرر کیا ۔۔ اور ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دے۔