پی ایم آئی سی اور پی ایم این کے زیراہتمام مائیکرو فنانس کانفرنس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی ( پی ایم آئی سی) اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک ( پی ایم این) کی جانب سے اسلا م آباد میں مشترکہ طور پر دو روزہ مائیکرو فنانس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مائیکروفنانس کی بدولت معیشت میں نچلے طبقے کی شمولیت میں تیزرفتار اضافے کا جائزہ لینا تھا۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے پی ایم آئی سی، پی ایم این ، ڈی ایف آئی ڈی، ایس ای سی پی اور ایس بی پی کے نمائندگان نے خطاب کیا۔