وزیراعلیٰ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے دو ارکان کے ناموں کی منظوری دیدی
لاہور( کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کے دو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز (ٹیکنیکل ایکسپرٹس) کے ناموں کی منظوری دیدی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان شاہ اور مس عمرانہ ٹوانہ کوبورڈ آف ڈائریکٹرز آف اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ میں بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز شامل کیا گیا ہے ۔