غیر ملکی ریسلرز کا دورہ واہگہ بارڈر‘پاکستان زندہ باد کے نعرے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے دورہ پرآئے غیر ملکی ریسلرز نے واہگہ بارڈ رکا دورہ کیا اور پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی ۔ غیر ملکی ریسلرز میں بادشاہ خان ‘ٹونی آئرن ‘خاتون ریسلر میلا سمیڈسمیت دیگر بھی شریک تھے ۔ اس دوران غیر ملکی ریسلرز پریڈ سے خوب محظو ظ ہوئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ ریسلرز میں امریکہ ‘کینیڈا‘فرانس ‘چائنہ سمیت 9ممالک کے 20ریسلرز نے پرچم کی تقریب کو دیکھا ۔ ریسلرز نے پنجاب رینجرز کے جوانوں کی پریڈ بھی دیکھی ۔ غیر ملکی ریسلرز نے پریڈ کے بعد پنجاب رینجرز کے جوانوں کے ساتھ مصافحہ کیا ۔ وہ شائقین کے ساتھ گھل مل گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔