نیو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں آل پاکستان جوڈیشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل میلاد
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)نیو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں آل پاکستان جوڈیشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا ،محفل میں فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ چوہدری اور سیشن جج راجہ قمر سلطان نے شرکت کی ،محفل میں مشہور نعت خواں اسد عمران سول جج ،محمد سعد خان سعدی ،حافظ عدنان مسعود ،فہد علی ،اور عاصم اعجاز نے رسول اکرم ؐ کی عقیدت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔محفل میں ویلفئیر کے تمام عہدیداران اور جوڈیشل اسٹاف نے شرکت کی اور فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محفل سے خطاب کیا ، محفل دن دو بجے جوڈیشل کمپلیکس کے لان میں منعقد کی گئی ۔ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر غیور شہزاد کیانی ،جنرل سیکرٹری اویس مجید خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعمان قدوس مرزا،سیکرٹری برائے مذہبی امور ملک ناصر ،عاطف حمید ،قدیر ،اور ملک نوخیز اصغر نے تقریب سے خطاب بھی کیا ۔محفل کے اختتام پر دوردوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور سنئیر وائس چئیرمین آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن سید مظاہر حسین شاہ نے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حضور اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل ہونے کی ترغیب دی ۔