میکسیکو کی 26 سالہ حسینہ ونیسا مس ورلڈ منتخب
سانیا(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو سے تعلق رکھنے والی حسینہ ونیسا پونس ڈی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا ٹائٹل جیت لیا۔چین کے جزیرہ نما شہر سانیا میں منعقدہ تقریب میں نئی مس ورلڈ کا انتخاب کیا گیا، 26 سالہ ونیسا کا نام مس ورلڈ کے طور پر پکارا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اورآبدیدہ ہوگئیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی گزشتہ سال کی مس ورلڈ منوشے نے نئی مس ورلڈ کی تاج پوشی کی تو ان کی آنکھیں بھی نم تھیں۔