قوم آسائشوں کوچھوڑکرپاکستان میں نظام مصطفی ؐکے قیام کیلئے جدوجہد کرے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجوادنے کہاہے کہ محمد عربی ﷺکی شان آسمان کی بلندیوں پراللہ بلند کرتا ہے،نبی مہربان ﷺ،خلفائے راشد ین اورصحابہ کرام کے بعد دنیا پراسلام کوغالب کرنے کی ذمہ داری امت محمدیہ ﷺکی سپرد ہوچکی ہے پاکستانی قوم آسائشوں کوچھوڑکرپاکستان میں نظام مصطفے ﷺکے قیام کیلئے جدوجہد کرے، ہماری زندگیوں میں سارا حسن پیغمبر اسلام کی وجہ سے ہے ، آج ہم نے ترقی کرنی ہے تو سیرت رسول ﷺکی پیروی کرنا ہوگی ان خیالات کااظہارانھوں نے شاہ خالد کالونی میں عظیم الشان ختم نبوت ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رہنماجماعت اسلامی پی پی 13وچیئرمین یونین کونسل رحمت آباد محمدتاج عباسی سمیت و دیگرقائدین اورعلمائے کرام نے بھی خطاب کیا راجہ محمدجواد نے کہاکہ صحابہ کرام ؓ کی قبریں چین ،یورپ سمیت دنیا بھرمیں موجود ہیں وہ اپنی دنیا بنانے کیلئے نہیں بلکہ اللہ ورسول ﷺکے دین کی دعوت کوپھیلانے کیلئے عرب سے اپنا گھربارچھو ڑکر دنیا کے مختلف گوشوں میں ہجرت کرکے گئے تھے حضور ﷺنے ہمیں ایک نظام دیا ہے اس کی موجودگی میںلینن، ہٹلر اور دوسرے کسی ازم کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے پاکستان کا سارا نظام معیشت سود پر چل رہا ہے سودی نظام کی موجودگی میں ملکی معیشت ترقی کرسکتی ہے نہ ٹھیک ہوسکتی ہے۔