وفاقی ٹریفک پولیس کا غلط پارکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) وفاقی ٹریفک پولیس نے غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں سپر مارکیٹ، جناح سپر، کوہسار مارکیٹ اورآبپارہ میں کارروائی شروع کردی گئی کیونکہ ایک گاڑی کی غلط پارکنگ سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوتے ہیں اب غلطی کی گنجائش نہیں ہو گی کاروائی کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جاری ہے، اس کاروائی میں از خود نگرانی کر رہا ہوںایس ایس پی فرخ رشیدنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غلط پارکنگ کرنے والے حضرات کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے نو پارکنگ کے متعلق عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے، یہ خصوصی کریک ڈائون جاری رکھا جائے گاتا کہ اسلام آباد میں تمام شاپنگ سنٹرز، مالز، اور دیگر تجارتی مراکز میں خصوصی کارروائی کے لیے سپیشل اسکواڈ بنایا گیا ہے، جو روزانہ کی بنیادپر ایس ایس پی ٹریفک اور ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی کاروائی جاری رکھے گا۔