سٹریٹ کرائمزمیں ملوث دو رُکنی گینگ گرفتار، موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائمزمیں ملوث دو رُکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ملزمان سے وارداتوں میں چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ملزم دولت خان سکنہ جلا ل آباد افغانستان ہے جبکہ فرحان سکنہ پشاور سے ہے ملزمان موٹرسائیکل پر پشاور سے راولپنڈی آتے اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گھوم پھر کر موٹر سائیکل چوری یا چھیننے کی واردات کرتے اوراُنہی موٹرسائیکل کو استعمال میں لا کر دیگر موبائل ، نقدی و زیورات چھیننے کی وارداتیں کرتے ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ گنجمنڈی کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کے 5 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن سے دو عدد موٹرسائیکل جو کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر چھینے تھے برآمد کر لیے گئے جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 عد د پستول 30 بور معہ 12 روند بھی برآمد کر لیے گئے ۔