احتساب عدالت نے سابق ڈائریکٹر پنجاب بینک شیخ افضل کی 250 ملین کی پلی بارگین درخواست منظور کر لی
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت 5 کے جج سید نجم الحسن نے سلک بنک ڈیفالٹ کیس میں ملوث سابق ڈائرکٹر پنجاب بنک شیخ افضل کی 250 ملین کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے۔ ملزم نے بنک سے 250 ملین کا قرض لیا جو واپس نہیں کیا۔ جس پر نیب نے ملزم کے ذمہ 434 ملین کا ریفرنس دائر کیا تھا تاہم بنک کی جانب سے اصل رقم وصول کرتے ہوئے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ واضح رہے کہ ملزم شیخ افضل پنجاب بنک کا بھی کروڑوں روپے کا نادہندہ ہے۔