سٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام پولیس افسروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں: فیاض چوہان
لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام رہنے والے پولیس افسروں کی محکمہ میں کو ئی جگہ نہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پولیس اپنا قبلہ درست کرے ، اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے اور پولیس کے پاس کارکردگی میں بہتری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔ تھانہ کی سطح پر پولیس کی کارکردگی جانچی جائے گی اوراپنے علاقے میں جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کاروائی ہو گی اور اعلیٰ پولیس افسروں کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھنہ روڈ پی پی 17میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہریوں نے جرائم، تجاوزات، پانی اور گیس کے حوالے سے شکایات پیش کیں۔ اس پر ایس پی راول ٹاﺅن محمد عاصم جسرا، ڈی ایس پی ٹریفک ملک عظمت، ایس ایچ او صادق آباد خضرت حیات، یو سی چیئرمین راجہ ناصر محمود، راجہ الحاج اظہر اقبال ستی، حاجی راجہ صفدر اور مصدق گھمن کے علاوہ نائب چیئر مین اور کونسلرز بھی موجود تھے۔ فیاض چوہان نے کہاکہ پی پی 17میں مصالحتی کونسل کو فعال کرکے اس میں نیک ، اچھی شہرت کے حامل اور قوت فیصلہ رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے اور مصالحتی کونسلیں مکمل طور پر بااختیار ہو کر عوام کے تحفظ کے لئے کام کرےں۔ صادق آباد اور کھنہ گراﺅنڈ سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے فوری کاروائی عمل میں لائے جائے اور بغیر کسی دباﺅ اور لالچ کے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے وقار اور عزت کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہمارا کوئی ہنی مون پریڈ نہیں ہے ،تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی لانے کے وعدہ پر عوام سے ووٹ حاصل کئے ہیں ، عوام کو کام کر کے دکھائیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ادب شاعر اور محقق معاشرے کا حساس طبقہ ہیں اور علم و ادب میں کے وہ گہوارے ہیں جن سے ادب و ثقافت شعروسخت اور فنون لطیفہ کی دنیا آباد ہے اور ان کے کلام اور تحریروں سے نہ صرف سنخوروں کے شعری اور ادبی ذوق کی تسکین ہوتی ہیں بلکہ ادب بھی ارتقائق منازل طے کرتا ہے یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں شاعروں اور ادیبوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
فیاض الحسن چوہان