پی سی بی نے سمیع الحسن کو نیا ڈائریکٹر میڈیا وکمیونیکیشن مقرر کر دیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) میں 12 سال سے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور صحافی سمیع الحسن کو نیا ڈائریکٹر میڈیا و کمیونیکیشن مقرر کر دیا۔۔کراچی میں انگریزی اخبار سے وابستہ سمیع الحسن مشہور صحافی آئی ایچ برنی کے بیٹے ہیں اور وہ 2002 سے 2004 تک بورڈ میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ سمیع الحسن آئی سی سی میں نوٹس پیریڈ ختم ہونے کے بعد آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، 51 سالہ سمیع الحسن، امجد حسین بھٹی کی جگہ ڈائریکٹر بنے ہیں۔سمیع الحسن 30 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور وہ 16 سال صحافت سے وابستہ رہے جب کہ 14 سال سیکمیونیکیشن اور میڈیا آپریشنز میں کام کر رہے ہیں۔