آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی بنگلور پہنچ گئی
بنگلور (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ ٹرافی بنگلور پہنچ گئی اور ہوسر روڈ فورم مال میں اس کی نمائش کی گئی، اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد بھی ٹرافی کی جھلک دیکھنے کیلئے وہاں پر موجود تھی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی 23 روزہ انٹرنیشنل دورے کے دوران نو مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔