ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر ہونیوالوں میں و زیر اطلاعات فواد چودھری کے بھائی فیصل فرید بھی شامل
لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب حکومت نے 60 نئے لاءافسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بھائی چودھری فیصل فرید بھی نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بھائی فیصل فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔
فواد چودھری/بھائی