نیب شہباز شریف کیخلاف د ستاویزی شواہد کے سوا کچھ پیش نہیں کر سکا احتساب عدالت، تحریری فیصلہ
لاہور(اپنے نامہ نگار سے،) احتساب عدالت نے قرار دیا ہے کہ نیب شہباز شریف کیخلاف ڈاکیومنٹری شواہد کے سوا کچھ پیش نہیں کرسکا۔ احتساب عدالت لاہور کے جج سید نجم الحسن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے متعلق 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو مسترد کی جاتی ہے جبکہ تفتیشی افسر گزشتہ ریمانڈ کے دوران عدالت میں تحقیقات سے متعلق ریکارڈ پیش نہیں کر سکے۔
تفصیلی فیصلہ/شہبازشریف