نیب روپے کی بے قدری میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی کرے،حشمت حبیب
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)تحریک تحفظ عدلیہ کے صدر حشمت حبیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو روپے کی بے قدری کرنے میں ملوث مجرموںکے خلاف کارروائی کرنی چاہئے ۔ دو بار روپے کی قدر میں کمی سے قو م کو ایک ہزار بلین کا نقصان اٹھانا پڑا ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نیب کا سلوگن بھی کرپشن کے خلاف ہے تو پھر اس پر ایکشن لینا چاہئے۔زمینی حقائق سے بتا رہے ہیںکہ یہ اقدام آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا گیا یا پھر حکومت سطحی پر اس پر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ یہ ایک تسلیم شدہ جرم ہے اس پر بڑ ے پیمانے پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔ نیب کو کرپشن کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کرنا چاہئیں اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ان کرپشن کیسز کا نوٹس لینا چاہئے ۔